پوچھتاچھ کے بیچ بیوی پرینکاگاندھی کورابرٹ واڈرا نے دیایہ پیغام

0
0

ےو اےن اےن
نئی دہلی// پرینکاگاندھی نے باضابطہ طورپر آج سیاست میں انٹری کی ہے۔اس موقع پرلکھنو¿ میں پرینکاگاندھی ایک روڈ شوکررہی ہیں۔ جس میں کانگریس صدرراہل گاندھی اورجیوتیرادتیہ سندھیا بھی موجودہیں۔وہیں دوسری طرف رابرٹ واڈرا سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ آج بھی جاری ہے۔جہاں کچھ لوگ رابرٹ واڈرا سے کی جارہی پوچھ کوسیاسی دباو¿ ،وہیں کچھ لوگوں کولگتاہے کہ رابرٹ واڈرا معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔لیکن اس کے بیچ سیاسی اننگ شروع کرنے جارہی بیوی پرینکاگاندھی کو شوہررابرٹ واڈرا نے جذباتی پیغام دیاہے۔پرینکاگاندھی کے نام اپنے پیغام میں رابرٹ واڈرا نے ان کی نئی پاری کیلئے نیک خواہشات ومبارکباددی ہیں۔پرینکاگاندھی کیلئے لکھے گئے جذباتی پیغام میں انہو ں نے کہاکہ آپ میری سب سے اچھے دوست ایک بے مثال بیوی اورہمارے بچوں کی سب سے اچھی ماں ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینہ پروری اورشاطر سیاسی ماحول کا ذکرکرتے ہوئے پرینکاگاندھی کوملک کی خدمت کیلئے وقف کرنے کی بات کہی۔غورطلب ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب واڈرا پرینکاگاندھی کے ساتھ نہیں ہیں۔جبکہ اس سے پہلے تک رابرٹ واڈرا کے ساتھ سبھی پروگراموں میں موجودرہاکرتے تھے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا