وزےر اعظم نرےندرمودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کی 5 ویں معیشت بنے گا۔۔منوج سنہا

0
0

یواین اےن
جونپور// مرکزی وزیر ریل و مملکت وزیر برائے نشریات منوج سنہا نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک جلد ہی جلد انگلینڈ پر سبقت حاصل کر کے اپنا مقام دنیا کے سر فہرست پانچ بڑے معیشتوں میں درج کرائے گا۔مسٹر سنہا نے اتوار دیر رات یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا” ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ملک دنیا کی چھٹی معیشت بن چکا ہے اور وہ دن دور نہیں ہے جب وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک جلد ہی انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی پانچوی معیشت بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا بگل بجنے ہی والا ہے اور کسی بھی انتخاب میں مسئلے بہت ہوتے ہیں لیکن دوہی ایسے مسئلے ہوتے ہیں جو انتخاب کو متاثر کرتے ہیں جس میں سے سب سے بڑا معاملہ قیادت کا ہے اور ا?ج ہمارے قیادت کی مخالفت کرنے کی ہمت اپوزیشن میں نہیں ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ موجودہ حکومت اور بی جے پی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے اپوزیشن عوامی ہمدردی اور اعتماد پوری طرح سے کھوچکا ہے۔ پوری دنیا میں ملک کی شہرت کا سہرہ نریندر مودی کو جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا