سرزمین مڑاہ پر یک روزہ جلسہ "اصلاح معاشرہ” بحسن وخوبی اختتام پذیر

0
0

معاشرہ وسوسائٹی کونت نئی پنپتی چنوتیوں کا سامنا ,لغویات وخرفات سے مبرا ہونے کے لئے روحانی واخلاقی اقدارناگزیر : علماء کرام
منظورحسین قادری
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے دورافتادہ سنگلاخ علاقہ مڑاہ محلہ ننور والا میں مقامی باشندگان نے یک روزہ "جلسہ اصلاح معاشرہ” کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید ورسالت نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر علماء کرام نے معاشرہ وسوسائٹی میں دن بہ دن پنپ رہی برائیوں کے تدارک کے لئے روحانی واخلاقی اقدار کے فروغ پر زوردیا اس ضمن میں انھوں نے کہا کہ معاشرہ وسوسائٹی کو ہر قسم کے لغویات وخرافات سیمبرا کرنے کے لئے دینی تعلیم کوعام کرنا ہوگا اس کی بنیادی اکائی مکتب ہے جس میں ملت کے بچوں کو تربیت یافتہ بنایا جاسکتا ہے علاوہ ازیں دینی محفلوں ,مجالس کا انعقاد ہے جو تبلیغ و اصلاح کا بہترین وسیلہ ہے عوام کو اس دورانحطاط میں ایمان وعقیدہ بچانے کابڑا سامنا ہے نیز انگنت چنوتیوں کا سامنا کرنا بغیر علم کے نا ممکن ہی نہیں محال ہے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ خقوق العباد کی ادائیگی کو لازمی قرار دیتے ہوئے تلقین کی کہ عملی زندگی کے لئے دینی شعور کے ساتھ شرعی آگہی لازمی ہے اس موقع پر مولانا عبدالمصطفٰے قادری امام وخطیب جامع مسجد سرنکوٹ وتحصیل صدر جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں مولانا عبدالمجید قادری امام وخطیب غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ ضلعی نائب صدر جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں مولانا محمد قاسم رضا قادری ناظم اعلیٰ مدرسہ ضیاء القرآن تراڑانوالی نائب صدر جماعت اہل سنت تحصیل سرنکوٹ مولانا قاری جاویدرضا امام مڑاہ اور سید غلام رسول شاہ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا