بِگ ایف ایم نے ’’چھوڑے نہ یار‘‘ کا انعقاد کیا

0
0

ایس پی ایم آر کالج آف کامرس میں منشیات سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍منشیات کا غلط استعمال صرف ایک خطرہ نہیں ہے جو ایک فرد کو متاثر کرتا ہے، بلکہ اس نے خاص طور پر جموں و کشمیر میں نارکو دہشت گردی اور نسلوں کو برباد کرنے کی شکل اختیار کر لی ہے۔ جموں شہر میں بھی ایسے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیچھے مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ نوجوانوں میں ان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ یہ صرف نشے کے عادی کو ہی نہیں بلکہ اس کے خاندان اور پوری قوم کو تکلیف دیتا ہے۔جموں کا واحد ٹاپ 100 میوزک اسٹیشن 92.7 بگ ایف ایم جو خاص طور پر نوجوانوں کو مسحورکرتا ہے نے’چھوڑ نہ یار‘ نامی منشیات کی لت سے نجات کے پروگرام میں اپنے اردگرد موجود بدنما داغ کو دور کرنے میں مدد کی۔وہیں کامرس کالج جموں میں محکمہ سماجی بہبود، جموں کی طرف سے یپ پروگرام پیش کیا گیا۔واضح رہے ایف ایم سٹیشن جو سماجی مسائل کے بارے میں بیداری لانے میں ہمیشہ سب سے آگے رہتا ہے نے اس بار ڈی ایس ڈبلیو کے ساتھ ہاتھ ملایا اور وقت کے ساتھ اس خطرے کے ارد گرد فوکسڈ مواد نشر کر رہا ہے۔ وہیںاختتامی مرحلے میںبگ ایف ایم نے ایس پی ایم آر کالج میں ایک خصوصی بگ لائیو آن گراؤنڈ سرگرمی کی۔اس دوران کامرس کالج جموں میںممتاز ’نٹرنگ تھیٹر گروپ‘ کی طرف سے خصوصی نشہ چھڑانے والا ڈرامہ دکھایا گیا جس میں کالج کے طلباء کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا