پاکستان کے پشاور میں شیعہ مسجد پر وحشیانہ حملے کے خلاف پونچھ میں زبردست احتجاج
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں شیعہ برادری کے لوگوں نے مسجد کے باہر پاکستان کے پشاور میں جمعہ کے روز مسجد پر وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسکے خلاف نعرے بازی کی اور پاکستان، داعش اور آئی ایس آئی ایس مردہ باد کے نعرے بلند کیے۔اس دوران انکے ہاتھوں میں تختیاں تھیں جن پر لکھا ہوا تھا ” تم کتنے حسینی مارو گے، ہر گھر سے حسینی نکلیں گے ” اور ” دہشت گردی ہائے ہائے ” لکھا ہوا تھا۔اس موقع پر مولانا سید ظہور حسین نقوی امام جمعہ جماعت مسجدِ علی شیعہ پونچھ، ایڈوکیٹ افتخار احمد بزمی بطور سماجی کارکن، گلزار حسین چیئرمین انجمن جعفریہ پونچھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک وحشیانہ حملہ ہے اور وہ اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس طرح کے بزدلانہ حملے کی تردید کرتے ہیں۔انہوں نے ہر طرح کی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہوئی اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے دہشت گردی کی پشت پناہی کر شیعوں پر ظلم کررہی ہے اور مظلوم کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی و سعادت سے حکومتِ ہند کے ذریعہ پاکستان کو پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ وہ یہ خون خرابہ بند کرے ورنہ نتائج برے ہونگے۔