ضلع سے منشیات کی اس لت کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے: ایس ڈی ایم ٹھاٹھری
راجا شکیل
ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن ٹھاٹھری کی مقامی عوام بالخصوص نوجوانوں میں منشیات کی لت کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لیے محکمہ سماجی بہبود ڈوڈہ کے ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر زبیر احمد لون کی نگرانی میں آج ہیڈ کوارٹر ٹھاٹھری میں منشیات کی لت سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں ریلی اور مباحثہ پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام کے دوران مختلف اداروں کے طلباء کی ایک بہت بڑی ریلی بھی نکلی گئی اس دوران منشیات کے استعمال کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف مقررین نے منشیات کے استعمال اور خصوصاً نوجوان نسل میں معاشرے پر اس کے اثرات کے بارے میں بھی اپنے تاثرات شرکاء کے سامنے رکھے۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر امین زرگر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور طلباء کے ساتھ منشیات کی لت اور اس کے معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔اس کے بارے میں اپنی اہم معلومات بیان کی انہوں نے علاقے کے تمام مقامی لوگوں اور نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ کو اس میں ملوث نہ کریں اور اپنے علاقے کے ساتھ ساتھ ضلع سے منشیات کی ۔اس لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ان سے تعاون طلب کیا۔وہیں اس پروگرام میں منسپلٹی ٹھاٹھری کے صدر منصور احمد، تحصیلدار ٹھاٹھری ساحل رندھاوا،تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر ٹھاٹھری، کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اور مقامی لوگوں بھی موجود تھے۔