کے منظوری دئے جانے پر حکومت کی جم کے مذمت کی
سیارف خان
درہال؍؍مرکزی جامع مسجد پلم راجوری میں خطیب و امام جامع مسجد ہذا مفتی محمد اعظم ثقافی ایڈوائزر تحریکِ امن واصلاح صوبہ جموں کی دعوتِ مسنون پر تحریکِ امن واصلاح صوبہ جموں کے صدر مناظرِ اہلسنت مفتی عبد الرؤف رضوی وتحریک ہذا ضلع راجوری کے صدر حضرت سید وراد حسین شاہ مشہدی حاضر ہوئے دونوں صدور حضرات نے معراجِ مصطفی پر بہترین علمی خطاب فرمایا ۔ ساتھ ہی جموں کشمیر میں حالیہ مئے خانوں کے منظوری دئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے فیصلے کی جم کر مذمت کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں حکومت سے ایسے نقصان دہ فیصلے کو واپس کرنے کی مانگ کی ۔آپ نے کہا کہ آئے دن مار دھاڑ قتل وغارت بڑوں کا ادب مفقود ہوتا ہوا نظر آرہا ہے جسکی اصل وجہ منشیات ہے۔حکومت نوجوانوں کی تعلیم و بیروزگاری کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کو شش کرے ۔ مئے خانے دیکر نوجوانوں کو نشے میں مدہوش کرنے سے جو ملک و ریاست کے نقصان کا ذمہ دار ہو گا وہ یہی حکومت ہوگی آپ نے میڈیا کی وساطت سے ایل جی جموں کشمیر سے اپیل کی وہ سنجیدہ اقدام اٹھائیں اور فوراََ اس فیصلہ کو منسوخ کریں۔ آخیر میں آپ نے لوگوں کو امن واصلاح مروت و مودت محافظتِ ایماں وجاں آپسی بھائی چارہ انسانیت کی ہمدردگی غربائ،یتمیٰ اور مساکین کی مالی امداد کی طرف دعوت دی اور کہا ہماری تحریک کا یہی مشن ہے کثیر تعداد میں لوگ اس تحریک میں شامل ہوئے۔اخیر میں بعد نمازِ جمعہ صلوۃ و سلام والہانانہ انداز میں پیش کیا گیا اورچل رہے عالمی ،ملکی و ریاستی حالات کی سازرگاری،امن وامان کے واسطے دعائیں کی گئیں۔جلسہ ہذا میں کئی ایک سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔