گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کٹھوعہ نے نیشنل سیفٹی ڈے 2022 منایا

0
0

حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کٹھوعہ نے سائنس کلب کے اشتراک سے نیشنل سیفٹی ڈے 2022 کے موقع پر پوسٹر سازی اور سلوگن لکھنے کے مقابلے کا انعقاد کیا۔اس تقریب کے دوران سائنسز کے تمام شعبوں کے 169 طلباء موجود تھے جن میں سے 30 طلباء نے پوسٹر سازی؍ سلوگن لکھنے میں حصہ لیا۔اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر ایم ایس پٹھانیا نے طلباء کو 4 مارچ کو قومی یوم تحفظ کے طور پر اہمیت کے بارے میں روشناس کرایا جس میں حفاظتی اقدامات جیسے کہ ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کا استعمال اور سیٹ بیلٹ باندھنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے تناظر میں روشنی ڈالی۔وہیں مقررین نے نے کہاکہ شراب پی کرگاڑی نہ چلائی بالکہ جائز حدود کے اندر محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں۔ انہوں نے اس نکتے پر مزید زور دیا کہ طلباء معاشرے کا رول ماڈل ہیں اور وہ ایک یا دوسرے معاشرے پر اپنا دیرپا اثر ڈالتے ہیں۔ اس موقع پر پہلی پوزیشن مہک منہاس (بی ایس سی سمسٹر پنجم) نے حاصل کی، دوسری اور تیسری پوزیشن للیتا دیوی (بی ایس سی سمسٹرسوم) اور تیسری پوزیشن شاپالیکا دیوی (بی ایس سی سمسٹرسوم) نے حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا