ممبئی، // بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپریل میں اپنی آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں سلمان خان اپنی آنے والی کبھی عید کبھی دیوالی کو لے کر سرخیوں میں ہیں بتایا جا رہا ہے کہ سلمان جلد ہی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں سلمان خان اپریل کے پہلے ہفتے میں فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں سلمان ان دنوں ٹائیگر۔
3 کے شیڈول کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس فلم میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی کے اہم کردار ہیں۔
سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔
فلم میں سلمان اور پوجا کے علاوہ جنوبی ہند کے اداکار وینکٹیش اہم کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔