بھارتی جنتا پارٹی کے تمام ورکران سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا
منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍ بلاک چلی پنچایت بھٹولی میں بھارتی جنتا پارٹی کے تمام ورکران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا پروگرام سابق ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار کی زیر نگرانی میں کیا گیا جس میں تمام بلاک کے پارٹی ورکران نے شمولیت کی جس میں منڈل پردھان شری منیر احمد شیخ ،شری جسونت سنگھ ،شری نریش کمار منڈل جنرل سیکڑی چلی ،شری مہندر سنگھ جنرل سیکڑی ضلع ڈوڈہ ،ہاشم دین جالیہ ایس ٹی مورچہ سیکڑی ،شری کلدیپ سنگھ ،محمد یوسف ،محمد موسیٰ وغیرہ موجود تھے۔پارٹی کے تمام لوگوں نے شرکت کی دلیپ سنگھ پریہار نے تمام لوگوں کو ہر اسکیم کے بارے میں آگاہ کیا بلاک کی تمام پارٹی ورکران سے میٹنگ کے دوران کچھ کام تعینات کیے جس میں گولڈن کارڈ ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ،پنشن سرٹیفکیٹ ،ایشرم کارڑ، وغیرہ بنانے کے لیے ہر علاقے میں پارٹی ورکران کو تعینات کیا کہ ہر علاقے میں جائزہ لیکر ہر ایک مشکلات کو حل کریں دیگر تمام مسائل پر خطاب کرتے ہوئے دلیپ سنگھ پریہار نے کہا کہ پنچایت منو روڈ کا کام بھی جلد از جلد کیا جائے گا اور ملکپورہ سے بھٹولی روڑ پر بلیک ٹاپ بچائے جائے گا تمام پارٹی کے ورکران نے ہر ایک مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے دلیپ سنگھ پریہار کے سامنے پیش کیے۔