ضلع رام بن میں تعلیمی اِداروں میں مدتوں بعد رونق بحال

0
0

ضلع انتظامیہ نے بچوں کوخوشآمدیدکہنے کیلئے خاص انتظامات وتقریبات منعقدکیں
مشکور احمد
رامبن؍؍،جموں و کشمیر کے ساتھ ضلع رام بن میں لاک ڈاؤن کے بعد اسکولوں کی رونق اور گہما گہمی پھر سے بحال ہونا شروع ہو گئی ہے اور آج اس سلسلہ رامبن کے تمام سکولوں میں بچوں کی دوبارہ اسکول واپسی پر اْنہیں خوش آمدید کہنے کے لئے ایک شاندار استقبالیہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ضلع ڈپٹی کمشنر رامبن نے آج تمام ضلع آفیسر کو ایک آرڈر جاری کیا تھا ۔ تمام سکولوں میں جا کر ایس او پیز کا جائزہ لیں اور آج ضلع رامبن کے گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول راج گڑھ رامبن بٹوٹ میں ضلع انتظامیہ کے افسران جا کر موقع کا جائزہ لیا اور استادو نے بچوں استقبال کیا ۔ گورنمنٹ ہائی سکول چندرکوٹ رامبن بٹوت گول سنگلدان کے علاوہ تمام ضلع کے سکولوں میں انتظامیہ نے جا کے جائزہ لیا ۔اس پروگرام میں زیرِ تعلیم بچوں ،اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر اساتذہ،طلباء و طالبات اور اراکینِ انتظامیہ کافی مسرور دکھائی دے رہے تھے اور اس خواہش کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اب اس رونق میں اب اضافہ ہو ہوتا چلا جائے اور خدائے تعالیٰ ہر کسی آفت سے محفوط رکھے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چندر کوٹ گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر فردوس احمد اور ضلع آفیسر نے کہا کہ ایک لمبے عرصہ کے بعد اساتذہ اور طلباء و طالبات کو دوبارہ یہاں دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور جو وحشت سی محسوس ہو رہی تھی بالآخر اْس سے نجات مل چکی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ طویل لاک ڈائون کی وجہ سے بچوں کا نا قابلِ تلافی نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کرنے کے لئے طلباء و طالبات،والدین اساتذہ اور انتظامیہ سب کو مل کر محنت کرنی ہو گی۔اْنہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ ہم بچوں کو ہونے والے نقصان کو کسی حد تک کم کر نے کی کوشش کریں اور ہمارے کچھ اساتذہ نے اس کے لئے قابلِ ستائش کام کیا ہے۔اْنہوں والدین سے مبارکباد کیا کہ خوشی کے اس موقع پر وہ اپنے بچوں کے ساتھ پروگرام میں شرکت ہوئے۔اس سے قبل ضلع آفیسروں نے بچوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران ایک ویرانی سے محسوس ہو رہی تھی کیوں کہ جن پھولوں سے گلشن کی رونق ہوتی ہے وہ نظرنہیں آ رہے تھے۔اْنہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دْنیا کے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔خدائے تعالیٰ کا فضل ہوا کہ اس آفت سے نجات حاصل ہوئی اور دْنیا کی رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔اْنہوں نے تعلیم کی اہمیت کو اْجاگر کرتے ہوئے بچوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں اور جو نقصان اْنہیں ہوا ہے اْس کا ازالہ کرنے کی پوری کوشش کریں۔ اس موقع پر ہائی سکول چندر کوٹ کے ہیڈماسٹر فردوس احمد نے بھی بچوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اْنہیں اپنی قیمتی نصائح سے مستفید کیا۔قبل ازیں ہائی اسکول کے اساتذہ نے بچوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اْنہیں خوش آمدید کہا اور بعدہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔فردوس احمد نے پروگرام کے دوران نظامت کے فرائض انجام دئیے جب کی یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع رامن کے تمام سکولوں میں آج رونق دیکھنے کو ملی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا