گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں کے این ایس ایس رضاکاروں نے اکھنور کا ہیریٹیج ٹور کیا

0
0

طلباء کو ہمارے شاندار ورثے کے بارے میں آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے:ڈاکٹر کلوندر کور
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں کے این ایس ایس رضاکاروں نے آج کالج پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور کی سرپرستی میں 7 روزہ سرمائی کیمپ کے ایک حصے کے طور پر اکھنور کا ہیریٹیج ٹور کیا۔اس موقع پرکالج کیمپس سے پروگرام آفیسر ڈاکٹر شبھرا جموال، پروفیسر سریتا ڈوگرا، پروفیسر شاپیا شمیم، پروفیسر سیما اور پروفیسر نیرج ورما کی موجودگی میں این ایس ایس رضاکاروں کی ٹیم کو جھنڈی دکھاتے ہوئے کالج پرنسپل نے کہا کہ طلباء کو ہمارے شاندار ورثے کے بارے میں آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سائٹس پر ان کے وزٹ کی سہولت فراہم کر کے بھی یہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ہیریٹیج ٹور کو 7 روزہ سرمائی کیمپ کا حصہ بنانے کے لیے این ایس ایس پروگرام آفیسر کی کوششوں کو سراہا۔وہیں ڈاکٹر شبھرا جموال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹور کے انعقاد کا مقصد طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ ثقافتی ورثے کے بارے میں معلومات اکٹھا کریں اور ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔دریں اثناء این ایس ایس کے رضاکاروں کو اکھنور قلعہ اور عنبران بدھسٹ سائٹ پر لے جایا گیا جہاں انہوں نے صفائی مہم بھی چلائی اور وعدہ کیا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے مزید مقامات کا دورہ کریں گے تاکہ ان کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں اور ان کے فروغ کے لیے سفیر کے طور پر کام کریں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا