جی ڈی سی تھنہ منڈی نے سائبر جاگروکتا ریلی کا انعقادکیا

0
0

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ذریعے ہونے والے جرائم کے جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے سائبر جاگروکتا دیوس کے تحت ایک ریلی کا انعقاد کیا جس کا موضوع ’ سائبر کرائم سے متعلق آگاہی ریلی‘تھا۔اس موقع پر کالج کے مین گیٹ سے ہاسپلوٹ تک نکالی گئی ریلی میں کالج کے دو سو سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ وہیںریلی کا انعقاد بیداری پھیلانے اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے ذریعے ہونے والے مختلف جرائم کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے اور وقتاً فوقتاً پاس ورڈ تبدیل کرکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے کیاگیا۔اس دوران طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سائبر کرائم سے متعلق آگاہی کے نعرے درج تھے۔تاہم ریلی کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا۔وہیں تقریب کو پروفیسر مدثر مجید (نوڈل آفیسر برائے سائبر جاگروکتہ دیوس) نے ترتیب دیا تھا۔ اس موقع پرپروفیسر اعجاز نذیر، پروفیسر فاطمہ قاضی اور ڈاکٹر محمد ابراہیم نے طلبہ کو ریلی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ریلی میں شامل دیگر فیکلٹی ممبران میں پروفیسر مخدوم احمد، ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر الطاف حسین، ڈاکٹر ظہیر عباس، ڈاکٹر فردوس احمد ریشی، ڈاکٹر عرفان سروال، ڈاکٹر الطاف حسین کمار، ڈاکٹر خالد شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا