یوکرین پر حملہ کرنے کیلئے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو نتیجہ بھگتنا پڑے گا
یواین آئی
لندن؍؍برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن منگل کو روس کے ساتھ ناٹو کی سرحد کیلئے پرواز بھریں گے۔دی گارجین کے مطابق،وزیراعظم نے حلف لیا ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے کیلئے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔وہ پولینڈ اور ایسٹونیا میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے صدرجنرل مارک ملے نے پیر کو ورچوؤل میٹنگ میں دفاعی سربراہوں میں ناٹو کی فوجی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔جس میں یوکرین میں روسی فوجی کارروائی پر بحث کی گئی۔رہنماؤں نے کہا،’’امریکہ اپنے ناٹو اتحادیوں کی بہتر دفاع کیلئے اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔‘‘