کرشنا گھاٹی سیکٹر کے بلنوئی علاقے میں تباہ کن آگ

0
0

لائن آف کنٹرول کے ساتھ کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں،خوف کی لہر
لازوال ڈیسک

پونچھ ؍؍پونچھ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے بلنوئی علاقے میں تباہ کن آگ لگنے کے بعد لائن آف کنٹرول کے ساتھ کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔ذرائع نے یہاں بتایا، "آگ مبینہ طور پر (پی او کے) کی طرف سے لگائی گئی ہے، اور اگ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں سرحد کے اس طرف منتقل ہوگئی”۔ان کا کہنا تھا کہ آگ نے کرشنا گاٹی سیکٹر کے بلنوئی علاقے میں ایل او سی کے ساتھ ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے "جنگل میں آگ لگنے کی وجہ سے، کئی بارودی سرنگیں بھی پھٹ گئیں جبکہ دھماکوں کی تیز آواز نے سرحدی باشندوں کو خوف میں مبتلا کر دیا،” انہوں نے کہا۔تاہم جنگل کی آگ سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم کء درخت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا