بحریہ نے غازی کو تباہ کرکے پاکستان کو فیصلہ کن دھچکا پہنچایا: کووند

0
0

وشاکھاپٹنم،// صدر رام ناتھ کووند نے 1971 کی جنگ میں پاکستان کی آبدوز غازی پر بحری حملے کو فیصلہ کن دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی یہ جیت تاریخ شاندار فتحوں میں سے ایک ہے مسٹر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان ، سمندر کے ٹھوس استعمال کے لئے معاون اقدامات پر توجہ دینے کے لئے خطے میں سبھی کے لئے سلامتی اور ترقی میں یقین رکھتا ہے۔ وہ آج (21 فروری 2022) آندھرا پردیش کے وشا کھا پٹنم میں پریسیڈینشیل فلیٹ رویو 2022 (بحری بیڑے کا جائزہ) کے موقع پر اظہار خیال کر ر ہے تھے۔ صد رجمہوریہ نے کہا کہ عالمی تجارت کا ایک بڑ ا حصہ بحرہ ہند خطے کے ذریعہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تجارت کا ایک خاطر خواہ حصہ اور توانائی کی ضرورتیں سمندر کے ذریعہ پوری ہوتی ہیں، لہذا سمندر کا تحفظ ایک اہم ضرورت بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی بحریہ کی لگا تار نگرانی ، واقعات یا حادثات پر تیزی سے کارروائی اور نہ تھکنے والی کوششیں بہت زیادہ کامیاب ہو ئی ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران بھارتی بحریہ دوائیں سپلائی کر کے اور مشن ساگر اور سمندر سیتو کے تحت دنیا کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں اور غیر ملکی شہریوں کو نکال کر دوست ملکوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے دوران میں ہندوستانی بحریہ کی تیز اور موثر تعیناتی نے بحرہ ہند خطے میں ترجیحی سکیورٹی پارٹنر اور فرسٹ رسپانڈر کے ہندوسان کے ویژن کو تقویت پہنچائی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا