اسپین میں 2 ٹرینوں میں تصادم سے خاتون ہلاک،100 افراد زخمی

0
0

حادثہ ٹرین سگنل میں خرابی کے باعث پیش آیا ،حادثے کی واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں
ےو این این
بارسلونا//اسپین کے شہر بارسلونا میں ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فورا اسپتال منتقل کردیا جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق ہلاک خاتون ٹرین کی کنڈیکٹر تھیں جب کہ حادثہ ٹرین سگنل میں خرابی کے باعث پیش آیا، حکومت کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔حادثے کی واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا