عمرارشدملک
راجوری ؍؍صدر میونسپل کونسل راجوری محمد عارف نے وارڈ کونسلر افتخار علی ڈار، وارڈ کونسلر مشتاق احمد منہاس، وارڈ کونسلر ایڈوکیٹ یوگیش شرما، وارڈ کونسلر کلدیپ راج، وارڈ کونسلر جاوید چوہان، وارڈ کونسلر فہیم اختر اور دیگر معزز شہریوں کی موجودگی میں اوپن ایئر جم کا افتتاح کیا۔ محمد عارف نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ راجوری قصبہ کے لوگوں کے لئے اسطرح کے پروجیکٹ اہم ترین ہیں کیونکہ راجوری شہر میں سیروتفریح کے لئے کوئی بھی مناسب جگہ نہیں اور اوپن ایئر جم سے کسی حد تک شہریوں کو ایک خاص جگہ دستیاب ہوگی اور ساتھ میں صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ورزش بھی کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوپن ائیر جم کے کھلنے سے لوگ بالخصوص بزرگ شہری، علاقے کے قریب رہنے والے اس اوپن ائیر جم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے طرز پر ہماری کوشش ہے کہ ہم راجوری میں بھی پروجیکٹ شروع کرے جس سے لوگوں فوائد حاصل ہوسکے اور ورزش سے وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اوپن ایئر جم مختلف وارڈز میں بنائے جائیں گے تاکہ ہر کسی کو اس کا فوائد ہو سکے۔