کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں سات روزہ خصوصی کیمپ کی شروعات

0
0

کالج کے پرنسپل پروفیسر ایم ایچ شاہ نے کیا باقاعدہ افتتاح
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے این ایس ایس یونٹ گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی جانب سے سات روزہ خصوصی کیمپ کی شروعات کی گئی جس کا افتتاح کالج کے پرنسپل پروفیسر ایم ایچ شاہ نے کیا۔اس کیمپ کی شروعات کے موقع پر این ایس ایس یونٹ گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے پروگرام افسران پروفیسر فتح محمد عباسی و پروفیسر نصرت کوثر کی ترتیب کے عین مطابق رضاکاروں کی جانب سے کالج کے ایڈیٹوریم ہال میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ایم ایچ شاہ اور آئی کیو اے سیل کے کوآرڈینیٹر پروفیسر خادم حسین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جہاں این ایس ایس کے رضاکاروں نے قومی ترانے سے تقریب کی شروعات کی جبکہ رضاکاروں نے تقاریر و نغمات پیش کر اس افتتاحی تقریب میں سجی محفل کو چار چاند لگا دیئے جبکہ اس تقریب کا استقبالیہ خطبہ این ایس ایس پروگرام افسران پروفیسر فتح محمد عباسی و پروفیسر نصرت کوثر نے خود کیا اور خصوصی مہمانوں کو گلدستے پیش کرتے ہوئے تقریب میں انکا استقبال کیا۔تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ایم ایچ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے این ایس ایس رضاکاروں و افسران پر زور دیا کہ وہ اس سات روزہ کیمپ کے دوران ایسی محنت کریں جو زمینی سطح پر نظر آئیں اور ہر کوئی کہے کہ یہ کام این ایس ایس کے رضاکاروں نے کیا ہے اور وہ اس سے متاثر ہوکر اپنے علاقوں میں کمیونٹی سطح پر گروپس تشکیل دیکر این ایس ایس کے طرز پر اپنے گاؤں کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کر عوام میں سماجی بیداری پیدا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبائی مرض نے لوگوں کے ذہنوں پر گہرا اثر ڈالا ہے اس کے علاوہ بھی عام زندگی کو ہر لحاظ سے متاثر کیا ہے جن میں دیہی علاقے خاص کر قابلِ ذکر ہیں جو اْس دوران بھی مدد کے منتظر رہے اور آج جب این ایس ایس پروگرام افسران کی قیادت میں رضاکاروں کا یہ کیمپ جس علاقے میں لگے گا انکو ان سب مشکلات سے ابھرنے میں مدد کریگا۔انہوں نے کہا ہیکہ رضاکار خاص توجہ مرکوز کر عوام میں بیداری پیدا کریں اور ان میں صلاحیت و جذبے کا نیا چراغ جلائیں جو کورونا سے ہوئے انکے پست حوصلوں میں نئی روح پھونک دے۔اس کے علاوہ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران وہ منشیات سے نوجوانوں کو بیدار کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں جو ہماری نوجوان کی جڑوں کو کمزور کر رہا ہے اور آج اگر اس سماج کو بیدار نہ کیا گیا تو وقت ہاتھ سے نکل جائیگا اور اس میں بھی این ایس ایس یونٹ پہلے بھی متحرک رہی ہے اور امید ہیکہ حال و مستقبل میں بھی متحرک ہوکر عوامِ عام اور بالخصوص نوجوانانِ پونچھ کو منشیات سے متعلق بیدار کر سماج کی نوجوان نسل کو نشے کی اس لت سے بچانے میں اپنا اہم رول ادا کریں گے۔آخر میں این ایس ایس پروگرام افسران کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ پروفیسر فتح محمد عباسی و پروفیسر نصرت کوثر نے تقریب میں شامل سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا