بھاجپا نے جموں کے وقار کے ساتھ سمجھوتہ کیا :دویندر رانا
لازوال ڈیسک
نگروٹہنگروٹہ حلقہ انتخاب کے علاقہ جنڈیال میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یوتھ کانگریس اکائی بلاک متھوار نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما جن کا پارٹی میں رانا نے استقبال کرتے کیا ۔وہیں دویندر رانا نے بھاجپا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھاجپا نے جموں کے وقار کا سمجھوتہ کیا ہے۔واضح رہے اس موقع پر یوتھ کانگریس نگروٹہ کے صدر و سیکریٹری جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ انتخاب دیال سنگھ (لکی)نے بلاک متھوار کے کارکنان سمیت نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔وہیں رانا نے عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک نمائندہ ہونے کے ناطے وہ ترقیاتی اور فلاحی کاموں کیلئے بہتر کاوشیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر چھوٹے بڑے مسائل کو ابھارتے رہیں گے۔اس موقع پر دیال سنگھ کے ہمراہ نانک چند، جگدیپ سنگھ، حکم سنگھ، مہادیو سنگھ، ستھ دیو سنگھ، ایشا سنگھ، سندیپ سنگھ، سچن کمار، جنگی رام، راشد علی، جنگ بہادر و دیگراننے نیشنل کانفرنس لکا دامن تھاماجنکا رانانے پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے بنیادی سطح پر پارٹی کی مضبوطی کی امید جتائی۔وہیں سوم ناتھ کھجوریہ، شام لال شرما، کلدیپ سنگھ، سنجیو سنگھ و دیگران بھی موجود تھے۔