ضلع لیگل سروس اتھارٹی جموں کی جانب سے قومی یکجہتی پر بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

بڑی تعداد میں معززین اور اسکولی طلاب نے اسٹال پر حاضری دی
لازوال ڈیسک
جموں//ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے جموں اور اس کے مضافات میں کئی اہم تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس کی نگرانی ڈی ایل ایس اے کے سکریٹری نوشاد احمد خان کر رہے ہیں ، واضح رہے کہ ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے جہاں گزشتہ روز ماڈل لیگل کلب کا افتتاح کیا گیا ، وہیں دیگر اہم موضوعات پر پروگرام بھی کئے گئے جن میں POCSOجیسے جرائم پربیداری پروگرام نہایت ہی اہم ہے ۔ تاہم اسی سلسلہ کے تحت ڈی ایل ایس اے کی جانب سے تین روزہ جموں مہوتسو2019کے موقع پر قومی یکجہتی کے حوالے سے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد معززین اور اسکولی طلاب نے اسٹال پر حاضری دی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا