رہبر کھیل کود میں امیدوار نوجوانوں نے ریاستی گورنر سے انصاف کی اپیل کی

0
0

انتظامیہ میرٹ میں مزید کسی قسم کی کوئی تھوڑ پھوڑ کرنے سے گریز کرے :محمد شارق خان
لازوال ڈیسک
مینڈھر//گذشتہ دنوں ضلع انتظامیہ پونچھ کی طرف سے رہبر کھیل کی طرف سے جاری کردہ پرویزنل سلیکشن لسٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی نشان دیہی کی گئی ہے۔یہاں تک کہ اس لیسٹ میں سے محروم رہنے والے نوجوانوں نے عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔اس لیسٹ میں بے ضابتگی سے متعلق بے روزگار نوجوانوں کے پاس پختہ ثبوت موجود ہیں۔جن کو بنیاد بنا کر سلیکٹ کمیٹی کے ممبران نے اپنے منظور نظر اور اعلیٰ اثر رسوخ رکھنے والے نوجوانوں کو شامل رکھا ہے۔نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شارق خان سرپنچ لوہر ڈھرانہ نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ سرکارہمیشہ اس سرحدی اور پسماندہ خطہ کے عوام خصوصاً بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔حالانکہ یہاں کے نوجوانوں نے بھوک برداشت کی،ظلم اور بربریت کے باوجود بھی ملکی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کیا لیکن دوسری طرف ہماری سرکاروں کا یہ عالم ہے کہ اہل اقتدار طبقہ نے ہمیشہ اس سرحدی خطہ کے عوام کے حقوق کااستحصال کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ رہبر کھیل کود سلیکٹ لسٹ میں اس قدر دھاندلی کی گئی کہ یہاں کے نوجوانوں کو انصاف کی خاطر عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ہے۔انھوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے پرزور اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ لیسٹ میں بے ضباطگیوں سے متعلق ایک با اختیار کمیٹی کے ذریعہ انکوائری کروائی جائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آ سکیں اوریہاں کے نوجوانوں کے حقوق کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے اہلکاران کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی زیادتی کرنے کی جرت نہ کر سکے۔قابل ذکر ہے کہ مستحق نوجوان امیدواروں نے حق ِ اطلاع قانون کے ذریعہ سلیکشن میرٹ لیسٹ کا ریکارڈ ضلع انتظامیہ سے حاصل کرکے عدالت عظمی میں پیش کیا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر مزید اس ریکارڈ میں کسی قسم کی تھوڑ پھوڑ کیا گئی تو اس کی ذمہ داری ضلع سلیکشن کمیٹی کے ذمہ ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا