یو این آئی
گورکھپور،// ترپردیش کے شہر گورکھپور میں واقع ویر بہادر سنگھ اسپورٹس کالج میں کھیلے گئے پہلے بین الاقوامی میچ میں ہندوستان ۔اے خاتون ہاکی ٹیم نے فرانس ۔اے ٹیم کو ایک کاٹے کے مقابلے میں 2۔3 سے ہرادیا ۔ہندوستانی ٹیم نے ایک گول سے پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے مریانہ کوجور کے گول کی مدد سے 19 ویں منٹ میں برابری کی اور اس کے بعد لال ریم سیامی اور ممتاز خان کے گولوں سے جیت حاصل کی۔ یہ دونوں گول 30 ویں اور 34 ویں منٹ میں کئے گئے ۔ مہمان ٹیم کی طرف سے میکائلہ لالا نے 14 ویں اور گوس جے وان بولوئی نے 58 ویں منٹ میں گول کئے ۔ہندوستان نے پہلا میچ ہارنے کے بعد اس میچ میں شاندار واپسی کی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ منگل کو لکھنو¿ کے محمد شاہد سنتھیٹک ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یو این آئی