انگلینڈ لائنس اور ہندوستان ۔اے کا میچ ڈرا

0
0

یو این آئی
وایاناڈ// انگلینڈ لائنس نے ہندستان اے سے پہلی اننگز میں 200 رن کے بڑے فرق سے پچھڑنے کے باوجود دوسری اننگز میں قابل تعریف کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا آن آفسیر ٹسٹ چوتھے اور آخری دن ڈرا کرا لیا۔انگلینڈ لائنس نے میچ کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر 214 رن بنائے ۔ ہندوستان ۔ اے نے تیسرے روز اپنی اننگز چھ وکٹ پر 540 رن بناکر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس طرح اسے 200 رن کی سبقت حاصل ہوگئی تھی۔ انگلینڈ لائنس نے اپنی پہلی اننگز میں 340 رن بنائے تھے ۔انگلینڈ لائنس نے آخری روز بنا کوئی وکٹ کھوئے 20 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور میچ کے اختتام تک 82 اوور میں 5 وکٹ پر 214 رن بنائے ۔ سلامی بلے باز میکس ہولڈن نے 29 اور بن ڈکیٹ نے 30 رن بنائے ۔ سیم ہین (57) اور اولی پوپ (63) نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں105 رن بنائے ۔ ہندوستان کی طرف سے جلج سکسینہ اور شہباز ندین نے دو دو وکٹ لئے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا