پیر پنجال کو خصوصی درجہ دیا جائے:راجا محمد عباس خان

0
0

کہا پیر پنجال کی عوام امن پسند ہے،اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر نہیں آئی
لازوال ڈیسک
پونچھلداخ کی عوام کو صوبے کا درجہ ملنے کے فیصلے کو پیر پنجال عوامی پارٹی کے روح رواں راجا محمد عباس خان نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجوری اور پونچھ کو خصوصی درجہ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہتر ہے کہ حکومت نے لداخ کی عوام کا درد سمجھا اور صوبے کا درجہ فراہم کیا ۔خان نے کہا کہ اسی طرح راجوری اور پونچھ کی عوام بھی ایک طویل عرصہ سے صوبے کے درجے کا مطالبہ کر رہے ہیںاور لداخ خطہ کی آبادی سے راجوری پونچھ آبادی زائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوںاضلاع پہاڑی ہیں اور صوبے کے درجے کا حق رکھتے ہیں۔موصوف نے کہا کہ ستر سال سے بر سر اقتدار آنے والی سیاسی جماعتوں نے صوبے کے مطالبے کی جانب توجہ نہ دی جبکہ راجوری اور پونچھ کی عوام امن پسند ہے اور اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر نہیں آئی اسلئے گورنر انتظامیہ خطہ پیر پنجال کی عوام کے مطالبات کا ازالہ کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا