بھارتی کوریو گرافر فرح خان اور دپیکا پڈکون 5سال اکٹھے ہونے کیلئے تیار

0
0

فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دپیکا پڈوکون کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے کا فیصلہ
(ےو اےن اےن
ممبئی //بھارتی کوریو گرافر فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دپیکا پڈوکون کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے کا فیصلہ رپورٹ کے مطابق فلم کی ٹیم نے دپیکا پڈوکون کو کردار کی پیش کش بھی کی ہے اور ابتدائی طور پر وہ کام کرنے کے لیے بھی تیار ہوگئی ہیں، تاہم تاحال دونوں فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ کچھ ہفتوں میں دپیکا پڈوکون اور فلم کی ٹیم معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، جس کے بعد باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ کامیڈی ایکشن فلم میں مرکزی کردار بھی ایک خاتون کا ہوگا جس کے کردار کے لیے دپیکا پڈوکون کو راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم بھی ’گول مال‘ اور ’سمبا‘ کی طرح ایکشن کامیڈی فلم ہوگی اور ممکنہ طور پر اس فلم میں دپیکا پڈوکون ایک لیڈی پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون نے اداکاری کی شروعات فلم ساز فرح خان کی میوزیکل رومانٹک فلم اوم شانتی اوم سے 2007 میں کی تھی.اس فلم میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ شاہ رخ خان نظر آئے تھے، اس فلم کے بعد فرح خان اور دپیکا پڈوکون نے 2014 کی کرائم ڈرامہ فلم ہیپی نیو ایئر میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا، اس فلم میں بھی شاہ رخ خان ان کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیے.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا