ریاست کی 3یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور سلیم بیگ کی گورنر سے ملاقات

0
78

سرینگر//وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اونتی پورہ پروفیسر مشتاق صدیقی کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر ا سے ملے۔انہوں نے گورنر کو یونیورسٹی میں جاری تدریسی پروگرامو ں کے بارے میں تفصیل دی۔گورنر نے انہیں طلباء کے تعلیمی مفادات کو فروغ اور تحفظ دینے کیلئے باعمل کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ طلباء کی تعلیم و تدریس میں کوئی رخنہ نہ ڈال سکے۔ شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر سنجیو جین بھی یونیورسٹی کے چانسلر گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوئے۔پروفیسر جین نے یونیورسٹی میںکو تعلیم و تدریس، انتظامی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں کے لئے جاری کاموں کے بارے میں تفصیل دی۔گورنر نے پروفیسر جین کے ساتھ یونیورسٹی میں اساتذہ کی خالی پڑی اسامیوں کو پر کرنے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔گورنرنے پروفیسر جین کو مختلف مضامین میں اہل امید واروں کو ہی داخلہ دینے اور یونیورسٹی میں معقول ہوسٹل اور کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے جاری کاموں میں سرعت لانے کے لئے کہا۔ اس دوران سینٹرل یونیورسٹی جموںکے وی سی پروفیسر اشوک ایمہ بھی گورنر این وین ووہرا سے ملاقی ہوئے۔پروفیسر ایمہ نے چانسلر کو بگلا اور رائیا سوچانی میں یونیورسٹی کیمپسوں میں بنیاد ڈھانچے کے قیام کے جاری کام کی تفصیل دی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تدریسی پروگراموں ، تحقیقی پروجیکٹوں کے بارے میں بھی گورنر کو تفصیل دی۔ انہوں نے یونیورسٹی تعلیم و تحقیق کی سرگرمیوں کے لئے مختلف ایجنسیوں سے زائد از 23کروڑ روپے کے وسائل کے حصول بین الاقوامی اور قومی پر دستخط کرنے وغیر ہ کے بارے میں بھی گورنر کو تفصیل دی۔ گورنر نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کیمپسوںکے جاری کام میں صلاح دی۔اس دوران انڈین ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیر ٹیچ کے ریاستی کنو ینئر سلیم بیگ نے گورنراین این ووہر اسے ملاقات کی۔بیگ نے گورنر کو انٹیک کی جانب سے ریاست کی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیل دی ۔انہوں نے بالخصوص مقامی طبقوں کے ہیر ٹیج دستکاری کے فروغ کے بارے میں گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا