دہشت گردانہ سازشوں کو کچلا جائے گا:ترون چگ

0
91

 

کہا بنگلہ دیشی دراندازی ملک کی سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ

جان محمد

جموں:بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگ نے سری نگر میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کے جرات مندانہ اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا، ”ہماری سیکورٹی ایجنسیاں ہر دہشت گردانہ سازش کو کچل رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک بڑے دہشت گرد کمانڈر کو ختم کیا گیا ہے، جس سے دہشت گردوں میں بوکھلاہٹ ہے۔“

https://www.tarunchughbjp.in/

اُنہوں نے بنگلہ دیشی دراندازی کے معاملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک کی سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”پورا ملک چاہتا ہے کہ بنگلہ دیشی دراندازی کو مکمل طور پر روکا جائے۔ یہ دراندازی قومی سلامتی کے لئے گہری تشویش کا باعث ہے۔“ شری ترون چگ نے کچھ حکومتوں پر سیاسی فائدے کے لئے ان دراندازوں کے تئیں ہمدردی ظاہر کرنے کا الزام عائد کیا، جسے انہوں نے آئین کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اولین ترجیح ملک کے وسائل کا تحفظ ہے۔

https://lazawal.com/
ترون چگ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وائناد میں بحران کے وقت وہ کہاں تھے؟ انہوں نے راہل گاندھی کے حالیہ وائناد دورے کو صرف ”سیاسی روٹیاں سینکنے“کی کوشش قرار دیا۔
سری نگر میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے، ترون چگ نے سیکورٹی ایجنسیوں کے جرات مندانہ اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا،”ہماری سیکورٹی ایجنسیاں ہر دہشت گردانہ سازش کو کچل رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک بڑے دہشت گرد کمانڈر کو ختم کیا گیا ہے، جس سے دہشت گردوں میں بوکھلاہٹ ہے۔“ترون چگ کے اس بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی سلامتی کے لئے چوکس ہے اور اس سمت میں سخت اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا