سری نگر کے سنڈے مارکیٹ میں گرینیڈ حملہ دو خواتین سمیت دس عام شہری زخمی

0
67

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے سنڈے مارکیٹ میں گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت دس عام شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

https://www.ndtv.com/india-news/grenade-attack-at-sunday-market-in-j-ks-srinagar-at-least-6-injured-6933958
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار بعد دوپہر سنڈے مارکیٹ میں ریڈیو کشمیر کے نزدیک مشتبہ ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں لوگوں کے بیچ زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر صدر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سیول لائنز علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔پورے شہر سری نگر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا جبکہ جگہ جگہ پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سری نگر گرینیڈ حملے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر میں سی سی ٹی وی کے ذریعے مشکوک نظر آنے والے افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا