تھیٹر کے تئیں بے مثال خدمات کے عوض معروف مقامی فلم ساز

0
125

مشتاق علی احمد خان کو پرنسپل سیکریٹری کلچر کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا

شافیہ گلفام
سرینگر؍؍کلچرل اکیڈمی کے سیمنار ہال میں گزشتہ روز ایک روزہ تھیٹر کانفرنس میں سموہ تھیٹر جموں نے وادی کے کئی معروف تھیٹر شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں وادی کے معروف فلم ساز، ہدایت کار، کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول کے بانی اور ایکٹرز کریٹو تھیٹر ’اے سی ٹی‘کے چئیر مین مشتاق علی احمد خان بھی سرفہرست ہیں۔پرنسپل سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف کلچر

http://jkaacl.jk.gov.in/default.aspx

جموں و کشمیر سریش کمار گپتا کے ہاتھوں اعزاز حاصل کرنے پر مشتاق علی احمد خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سموہ تھیٹر جموں کے بانی ڈاکٹر سدھیر مہاجن اور انیتا چند پوری کا شکریہ ادا کیا۔ مشتاق علی احمد خان کو یہ اعزاز وادی کے تھیٹر کے تئیں ان کی لا مثال خدمات کے عوض عطا کیا گیا۔کانفرنس میں جن دیگر مقامی ممتاز تھیٹر شخصیات کو یہ اعزاز دیا گیا ان میں ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ، ڈاکٹر عیاش عارف،منظور احمد میر،ارشد مشتاق اور ریشی رشید قابل ذکر ہیں۔واضح رہے کلچرل اکیڈمی کے سیمنار ہال میں گزشتہ روز سموہ تھیٹر جموں اور جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے باہمی اشتراک سے کشمیر تھیٹر، موجودہ صورتحال اور امکانات کے عنوان سے ایک روزہ تھیٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا