کیرالہ کے مرکز نالج سٹی سے۱21لماء نے ایل ایل بی کورس مکمل کیا

0
251

دینیات کے طلبہ کا ڈاکٹر،انجینئروکیل بننا قابل فخر ہے:شیخ ابوبکر

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
جنوبی ہند کالی کٹ میں واقع بھارت کی سب سے بڑی علمی، دعوتی اور فلاحی دانشگا ہ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ ہے۔ جس کے ماتحت کیداپوئل میں مرکز نالج سٹی میں ورلڈ انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ایڈوانسڈ سائنسWIRASکے 21 طلبہ نے تمل ناڈو،کیرالہ اور کرناٹک کی عدالتوں میں بطور وکیل منتخب ہوئے ہیں۔ورلڈ انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ایڈوانسڈ سائنس سے مذہبی علوم اور مرکزلاء کالج سے بیچلرآف بزنس ایڈمنسٹریشن BBAکو ملا کر مربوط تعلیم حاصل کی۔اور ایل ایل بی ڈگریوں کے ساتھ قانون کے شعبہ میں ایک بہترین کامیابی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ Wirasaمیں پانچ سالہ کورس بشمول ایل ایل بی گروپ کی نمائندگی کرتا ہے۔ابتک 100سے زائد طلبا ملک کے مختلف عدالتوں میں پریکٹس کر رہے ہیں۔یہ ادارہ اچھے پیشہ ور افراد کی تیاری میں مسلسل پیش قدمی کررہا ہے۔جامعہ مرکز الثقافہ کے بانی ومہتم شیخ ابوبکر احمد نے ایک تقریب میں ایل ایل بی منتخب وکلاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ دینیات کے طلبا کا ڈاکٹر،انجینئر اور وکیل بننا قابل فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ طلبہ دینی علوم کے ساتھ عصری علوم کے حصول پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ شیخ نے کہاکہ آج ضرورت قوم کو آگے بڑھانے کی اس کے لئے دینی وعصری علوم کا حصول بیحد ضروری ہے۔ ملک وسماج کی اچھی خدمات بغیر روحانی وعصری علوم کے نہیں ہوسکتی ہے۔

https://markaz.in/
اعزازی تقریب میں مولانا شیخ عبدالقادر مسلیار،مرکز منیجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،اکیڈمک ڈائیریکٹر محی الدین شریک رہے۔واضح رہے کہ جامعہ مرکز الثقافہ میں دینی وعصری علوم یکساں پڑھائے جاتے ہیں۔حافظ ہونے کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول اور مولوی،فاضل کے ساتھ ساتھ ڈگری،گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلیتے ہیں۔ تقریبا ۰۵ ہزار سے زائد مختلف شعبہ میں طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

https://lazawal.com/?page_id=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا