بھارتی فوج نے بدھل راجوری میں کھیلوں اور فکری ترقی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا

0
36

سات سو سے زائد طلباء ،اساتذہ اور فوجیوں نے پرجوش شرکت کی

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ہندوستانی فوج فخر کے ساتھ پیر پنجال یوتھ فیسٹیول پیش کررہی ہے، ایک متحرک اقدام جس کا مقصد نوجوانوں کو اتحاد، کھیل کود اور فکری ترقی کو فروغ دیتے ہوئے تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ 22 اکتوبر 25 اکتوبر 2024 سے بدھل، راجوری ضلع میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں بچوں، اسکولی طلبہ اور کالج کے طلبہ کے لیے واکتھون اور مباحثہ مقابلہ شامل ہے۔ واضح رہے واکتھون جسمانی تندرستی، صحت مند زندگی اور برداشت کو فروغ دیتی ہے، جبکہ مباحثہ مقابلہ تنقیدی سوچ، تقریری مہارت اور قائدانہ خصوصیات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

https://joinindianarmy.nic.in/
اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کو اکٹھا کرنا، مستقبل کے لیڈروں کو بااختیار بنانا اور خطے میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔تاہم ہندوستانی فوج ایسی تقریبات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے جو نوجوانوں کی ہمہ گیر ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں۔ اس میلے میں 225 لڑکے، 472 لڑکیاں، 32 اساتذہ اور 13 سابق فوجیوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا