بہار-شمال مشرق کو جوڑنے والے 4553 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کی منظوری

0
48

نئی دہلی، // حکومت نے بہار، اڈیشہ، مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں کو جوڑنے والے ایک بڑے ریل پروجیکٹ کو منظوری دی ہے، جو سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا اور انہیں ریل کے ساتھ ساتھ بندرگاہوں سے بھی رابطہ فراہم کرے گا۔

https://mib.gov.in/minister/shri-ashwini-vaishnaw
وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں کابینہ کی میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی۔ مسٹر ویشنو نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 4553 کروڑ روپے کا ہے جو بہار میں کنیکٹیوٹی کو بے مثال طاقت فراہم کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت 286 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ شمالی بہار کا ڈریم پراجیکٹ ہے اور شمالی بہار کے اس دیرینہ ڈریم پروجیکٹ کو آج منظوری دی گئی ہے ۔ یہ نیپال کی سرحد کے ساتھ ساتھ نرکٹیا گنج، رکسول، مظفر پور، سیتا مڑھی وغیرہ کو جوڑنے والا ایک بڑا ٹرانسپورٹ کوریڈور بن جائے گا۔ یہ بڑا پروجیکٹ جنک پوری، لمبینی، اجودھیا جیسے مذہبی مقامات سے رابطہ فراہم کرے گا۔ یہ 4553 کروڑ روپے کا پروجیکٹ ہے جس میں 286 کلومیٹر ریلوے لائن تعمیر کی جانی ہے۔
مسٹر ویشنو نے کہا کہ اگر کوئی سرمایہ کار اس پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے متھیلانچل آتا ہے تو یہ پروجیکٹ اسے بندرگاہ سے جوڑنے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر سے بہار اور شمالی بہار کے لیے سب سے بڑا ٹرانسپورٹ کوریڈور ملے گا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا