نیوزی لینڈ نے 36 سال کے طویل عرصے بعد ہندوستان کو اسی کی سرزمین میں ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی

0
49

لازوال ویب ڈیسک

بنگلورو، ْ راچن رویندرا کی شاندار بلے بازی اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

گزشتہ روز ہندوستان کو 462 رنز پرسمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ کو 107 رنز کا ہدف ملا۔ خراب روشنی کے باعث شام کو مزید کھیل نہیں ہو سکا تھا۔

https://sportstar.thehindu.com/cricket/ind-nz-live-score-day-4-1st-test-bangalore-weather-updates-india-vs-new-zealand-scorecard-highlights-streaming-info/article68771700.ece

آج صبح کے سیشن میں ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے ٹام لیتھم (0) اور پھر ڈیون کونوے (17) کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو میچ میں واپسی کی امید دلائی تھی۔ لیکن اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے ول ینگ اور راچن رویندرا نے تحمل سے بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ ول ینگ (48 ناٹ آؤٹ) اور راچن رویندرا نے39 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے 27.4 اوورز میں دو وکٹوں پر 110 رنز بنائے اور آٹھ وکٹوں سے جیت درج کی۔

ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سرفراز خان اور رشبھ پنت کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر شاندار واپسی کی تھی۔ سرفراز نے ذمہ دارانہ اور محتاط انداز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شاندار150 رنز بنائے، جبکہ رشبھ پنت نے جارحانہ انداز میں 99 رن بناکر ناظرین کو پر جوش کیا لیکن وہ سنچری سے محروم رہے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 150 رنز کی شراکت ہوئی۔ ہندوستان نے دوسری اننگز میں 462 رنز بنائے تھے۔ ٹیم انڈیا کی پہلی اننگز صرف 46 رنز پر سمٹ گئی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں راچن رویندرا (134)، ڈیون کونوے (91) اور ٹم ساؤتھی (65) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر 402 رن کا اسکور بناکر 356 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

دراصل نیوزی لینڈ نے آخری بار 1988 میں ہندوستان کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد، 36 سال کے طویل انتظار کے بعد ٹیم نے 2024 میں تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت لیا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا