یہ کانٹوں بھرا تاج ہے، اللہ عمر عبداللہ کی مدد فرمائے:ڈاکٹرفاروق عبداللہ

0
208

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر،// یہ کانٹوں کا تاج ہے خدا انہیں (عمر عبداللہ کو) لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے میں مدد فرمائے۔یہ باتیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہیں جو انہوں نے بدھ کے روز یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر میں اپنے فرزند عمر عبداللہ کی بطور وزیر اعلیٰ تاج پوشی کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ کیں۔انہوں نے کہا: ’یہ ریاست چلینجوں سے بھری ہوئی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ نئی حکومت ان وعدوں کو پورا کرے گی جو اس نے انتخابی منشور میں لوگوں سے کئے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا:’یہ کانٹوں کا تاج ہے، خدا ان (عمر عبداللہ) کو کامیاب کرے تاکہ وہ لوگوں کی امیدوں کو پورا کر سکیں یہی میرا پیغام ہے‘۔

https://jknc.co.in/

اس موقع پر عمر عبداللہ کے فرزند ظاہر عبداللہ نے بتایا:’ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہم دفعہ370 کی بحالی کے لئے جد وجہد شروع کریں گے‘۔انہوں نے کہا: ’دفعہ370 کی بحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی‘۔

قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ نے بدھ کو یہاں شیرکشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا