مغربی چمپارن: ڈکیتی کی غلط اطلاع دینے والا سی ایس پی ملازم گرفتار

0
29

لازوال ویب ڈیسک

بیتیا، // بہار میں ضلع مغربی چمپارن کے چنپتیا تھانہ علاقے میں ڈکیتی کی غلط اطلاع دینے والے کسٹمر سروس سینٹر (سی ایس پی) کے ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

http://www.uniurdu.com/
پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوریہ سمن نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ ہفتہ کے روز پوکھریا راج کے ببھنیا ٹولہ کے باشندے اجے پاسوان اور بھیساہی گاؤں میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سی ایس پی کے ملازم نے اطلاع دی تھی کہ جرائم پیشہ افراد نے اس سے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں۔ تصدیق کے لیے تھانہ چنپٹیا کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دو گروپوں میں مار پیٹ ہوئی تھی۔ اجے پاسوان ان گروہوں میں سے ایک شخص کا رشتہ دار ہے، اس لڑائی کے دوران اجے پاسوان بھی زخمی ہوا تھا۔حریف گروپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے اجے نے پولس کو ڈکیتی کی غلط اطلاع دی تھی۔
پولس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اجے پاسوان کے خلاف ڈکیتی کی غلط اطلاع دینے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

/lazawal.com/?page_id

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا