’آپ کی فعال شرکت کی وجہ سے جمہوریت پروان چڑھتی ہے‘

0
46

عوام نے ایک بار پھر جمہوریت میں اپنے اعتماد کا برملا اظہار کیا:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اسمبلی الیکشن کیلئے پولنگ عمل کا اختتام خوش اسلوبی کیساتھ اختتام پذیر پہنچنے پر تمام رائے دہندگان کی طرف سے ایک بار پھر جمہوریت میں اپنے پختہ یقین کو ظاہر کرنے پر خراج تحسین ادا کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’پولنگ عمل خوش اسلوبی کیساتھ اختتام کو پہنچاہے ، میں اس لمحے پر ہر ایک ووٹر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اپنا ووٹ ڈالنے اور اپنی آواز سنانے کے لئے وقت نکالا اور ایک بار پھر جمہوری عمل میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔‘‘

https://jknc.co.in/
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا:’ آپ کی فعال شرکت کی وجہ سے جمہوریت پروان چڑھتی ہے، اور آپ کا ووٹ ہمارے مشترکہ اقدار کی مضبوطی اور بہتر مستقبل کے عزم کا ثبوت ہے۔‘سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق جمہوری عمل میں بھاری عوامی شرکت یہ مضبوط پیغام ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت میں اپنا یقین رکھا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمیں گذشتہ6برس سے ایک جمہوری نظام کی چکی میں پسا گیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ ’’میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کی ناقابل یقین محنت اور لگن کا بھی اعتراف اور تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مہم کے دوران اپنا قیمتی وقت، توانائی اور غیر متزلزل جذبہ وقف کیا ہے۔
آپ کی محنت، لگن اور انتھک عزم کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ کی لگن ہم سب کو یاد دلاتی ہے کہ حقیقی تبدیلی ان لوگوں کی طرف سے یقینی بنائی جاسکتی ہے جو اپنے سماج اور لوگوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔‘‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ابھی پولنگ عمل ختم ہوا ہے ،لیکن ہمارا کام جاری ہے۔ ایک ساتھ مل کر، ہم کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے اور سب کے لئے ایک روشن، خوشحال ، فارغ البال اور پْرامن مستقبل بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا