معزور، بزرگ و بیوہ خواتین تین ماہ سے پنشن سے محروم، مذکورہ افراد سخت پریشان

0
89

 

ایل جی منوج سنہا سے لگائی گوہار، تین ماہ کی پنشن جلد واگزار کرنے کا کیا مطالبہ

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں معذور، بزرگ و بیوہ خواتین تین ماہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر سے ملنے والی پنشن سے محروم ہیں۔ جہاں ایک جانب سرکار معزور ، بزرگ و بیوہ خواتین کی فلاح و بہبود کی باتیں کررہی ہے تو وہیں دوسری جانب مذکورہ افراد تین ماہ سے محروم ہیں جن کا سارا دارومدار اسی پنشن پر ہے۔ پونچھ کے کچھ معزور ، بیوہ و بزرگ افراد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

https://jksocialwelfare.nic.in/
انہوں نے بتایا کہ پہلے پنشن کے لیے ویریفیکیشن کے لیے لائنوں میں کھڑا ہونا پڑا اور اتنی تکلیف برداشت کر کئی دستاویزات از سرِ نو مکمل کر آن لائن کیے لیکن کچھ ماہ پنشن اچھے سے ملنے لگی پانچ چھ ماہ سے اور بالخصوص ان تین ماہ میں انکے کھاتوں میں پنشن نہیں آرہی ہے جس سے انکا جینا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ انکا دارومدار اسی پنشن پر تھا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے گوہار لگاتے ہوئے متعلقہ محکمہ کی لگام کھینچنے اور انکی رکی ہوئی پنشن کو جلد واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ راحت کی سانس لیے پائیں۔

/lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا