ڈیجیٹل انقلاب نے شمال مشرق میں عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنا دیا ہے: برلا

0
25

لازوال ویب ڈیسک

ایزول/نئی دہلی،//لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہفتہ کو کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب نے ملک کے دوردراز شمال مشرقی علاقے میں عام لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنا دیا ہے۔

https://sansad.in/ls/about/speaker

کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن زون-3 کی کانفرنس میں شرکت کے لیے میزورم کے دورے پرآئے مسٹربرلا ایزول کے بڑا بازار پہنچے اور مقامی دکانداروں اور سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے خود روزگارکرنے والی خواتین سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے بانس نے بنی ہیٹ، آرگینک پھل اور کچھ دیگر نوادرات خریدی۔ انہوں نے تمام مصنوعات ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے خریدیں۔

لوک سبھا اسپیکر نے کیو آرکوڈ اسکین کیا اور یوپی آئی کے ذریعے دکانداروں کو رقم ادا کی۔

اس کے بعد انہوں نے کہا، ’’ڈیجیٹل انقلاب نے ملک کے دور افتادہ شمال مشرقی علاقے میں بھی عام لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنا دیا ہے۔‘‘ اس دوران مقامی دکانداروں نے مسٹر برلا کو بتایا کہ ان کے کاروبار کے لیے 80 فیصد سے زیادہ ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل میڈیم سے ہوتی ہیں۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے ذرائع کے آنے سے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا