جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور نے ای ایل سی سویپ کے تحت متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا

0
146

ای ایل سی وال کی تیار، ووٹ کی اہمیت پر مختصر فلم کی سکریننگ بھی ہوئی

لازوال ڈیسک

https://www.gdcneelinallah.in/
ادھمپور؍؍رائے دہندگان میں ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور نے جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن 2024 سے پہلے سویپ کے تحت سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منظم کیا، جس کا مقصد یوٹی بھر میں ووٹر ٹرن آؤٹ کو بڑھانا ہے۔ واضح رہے یہ سرگرمیاں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیما اروڑہ کی زیر نگرانی منعقد ہوئیں۔واضح رہے اس مہم کا آغاز سویپ کے تحت عہد سے ہوا ۔اس کے بعد الیکٹورل لٹریسی کلب نے ای ایل سی وال پر کام کیا اور الیکٹورل کلب کی طرف سے ایک خوبصورت دیوار تیار کی گئی جس میں ووٹنگ اور ووٹ کی اہمیت تصویروں اور کوٹیشنز کی مدد سے دکھائی گئی۔ وہیںبیداری پیدا کرنے کے دوسرے اقدام میں مختصر فلم کی نمائش کی گئی۔ یہ اسکریننگ جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور کے کانفرنس ہال میں کالج کے طلباء اور کئی معززین کی موجودگی میں ہوئی۔
اس سلسلے میں کالج پرنسپل، پروفیسر ڈاکٹر سیما اروڑہ نے سٹاف اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس تقریب کا مقصد ہر شہری کو ایک ووٹر کے طور پر اندراج کرنے اور ہر الیکشن میں باخبر اور اخلاقی طریقے سے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے روشن خیال، قابل اور بااختیار بنانا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ووٹنگ کی اہمیت اور زیادہ ووٹروں کی تعداد کو یقینی بنانے میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کو انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی اور تمام اہل ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔
اس کے بعد ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف کلاسوں کے طلباء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔اس پروگرام کا تھیم ’’ میرا ووٹ میرا حق ‘‘ تھا۔اس ضمن میں کنوینر پروفیسر شائستہ یاسمین نے ایک مضبوط اور ذمہ دار قوم کی تعمیر میں شہریوں کے حقوق اور فرائض پر زور دیتے ہوئے ہندوستانی جمہوریت کے جوہر پر روشنی ڈالی۔واضح رہے بیداری کے یہ اقدامات جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور کا ایک باخبر، فعال اور ذمہ دار ووٹر بنانے کی طرف ایک اور قدم تھا، جو قوم کے جمہوری تانے بانے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا