بی جی ایس بی یو کے 2 اساتذہ اسٹینفورڈ کے ذریعہ دنیا کے ٹاپ 2فیصد سائنسدانوں میں شامل

0
133

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے کامیابی پر دونوں فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی

لازوال ڈیسک

https://www.bgsbu.ac.in/
راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے دو فیکلٹی ممبران شعبہ نباتیات کے ڈاکٹر محمد اصغر اور ڈاکٹر عارف تسلیم جان، اسٹینفورڈ یونیورسٹی یو ایس اے کی طرف سے سال 2024 کے لیے مطلع کئی گئی دنیا کے سرفہرست 2فیصد سائنسدانوں میں شامل ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے کامیابی پر دونوں فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی۔ وائس چانسلر نے کامیابی کو بی جی ایس بی یو کی پوری تدریسی برادری کے لیے اعزاز اور وقار کا مسئلہ قرار دیا۔ پروفیسر اکبر نے کہا کہ اس پہچان نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کو تحقیق کے عالمی نقشے میں جگہ دی ہے۔پروفیسر اکبر نے کہا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کی علمی اور تحقیقی شراکت کو نمایاں طور پر اجاگر کرتی ہے۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا