جی ڈی سی بشناہ نے اوزون ڈے منایا

0
60

 

’آب و ہوا کی تبدیلی کو آگے بڑھانا‘ کے موضوع پر پوسٹر سازی مقابلے کا کیا انعقاد

لازوال ڈیسک

https://www.gdcbishnah.com/
جموں؍؍جی ڈی سی بشناہ نے اوزون ڈے’آب و ہوا کی تبدیلی کو آگے بڑھانا‘ کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلے اور شاندار تقاریر کا اہتمام کرتے ہوئے منایا۔یہ تقریب کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شلو سمیال کی متحرک قیادت میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔وہیںمقابلے میں تیرہ طلباء نے حصہ لیا جبکہ بیس حاضرین نے تقریب میں شرکت کی۔ دریں اثناء پوسٹر بنانے میں طلباء نے اوزون کی تہہ کے تحفظ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا اور ایکسٹیمپور سیشن کے دوران چار طلباء نے اوزون کی تہہ کے تحفظ کے بارے میں اپنے بصیرت افروز خیالات کا اظہار کیا۔ تاہم طلباء نے ان مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا اور اپنے علم میں اضافہ کیا۔اس موقع پرپروفیسر ثانیہ حمید نے ایک تحریکی تقریر کی۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے سیارے کے تحفظ کے لیے فعال طور پر کام کریں۔دریں اثناء پورے پروگرام کو ڈاکٹر گیتا لکھوترا نے مربوط کیا۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا