جموں و کشمیر میں بی جے پی گزشتہ دہائی کے دوران ضمانتیں کیوں پوری نہیں کر پائی: رتن لال گپتا

0
63

 بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے

لازوال ڈیسک

https://jknc.co.in/
جموں؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حال ہی میں منظر عام پر آنے والے سنکلپ پترا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک مذاق قرار دیا۔آج جموں کے شیر کشمیر بھون میں جے کے این سی کے سینئر یوتھ لیڈر گورو کپور کی طرف سے منعقدہ یوتھ جوائننگ پروگرام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے جہاںبڑی تعداد میں نوجوان نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے، این سی کے سینئر لیڈر نے اس بات پر سخت سوالات اٹھائے کہ بھاجپا اپنی ضمانتوں کو پورا کرنے میں ناکام کیوں رہی انہوں نے کہاکہ بی جے پی گزشتہ دس سالوں میں عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آج ضمانتیں کیوں دے رہی ہے جب کہ ان کے پاس اقتدار میں 10 سال گزر چکے ہیں ان کو لاگو کیوں نہیں کیا گیا جو پہلے کہا تھا ؟انہوں نے مزیدکہاکہ یہ سنکلپ پترا جموں و کشمیر کے لوگوں سے ووٹ حاصل کرنے کی مایوس کن کوشش سے زیادہ کچھ نہیں ہے، اور بی جے پی پر ناکام ہونے کا الزام لگایا۔
رتن لال نے نشاندہی کی کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کے "اچھے دن” کے نعرے کے تحت ایک دہائی تک مشکلات کا سامنا کیا ہے۔جموں و کشمیر کے لوگ بی جے پی کی کھوکھلی پالیسیوں کی وجہ سے مایوس ہیں اور بدستور نقصان اٹھا رہے ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں وہ بھرتی گھوٹالوں، مہنگائی، بے روزگاری، مہنگے بجلی کے بلوں کا شکار ہوئے ہیں اور جموں و کشمیرمیں نوجوانوں کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے۔ اس سے پہلے، پروگرام میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے جے کے این سی میں شمولیت اختیار کی جنکا پارٹی کے کئی اعلیٰ عہدیداران نے پارٹی میں خیر مقدم کیا۔وہیںرتن لال گپتا نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی متحرک قیادت میں نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ مینڈیٹ ملنے پر ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کرنے کا عزم کیا۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا