الیکشن کمیشن نے اِنتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کی

0
104

کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5؍ ستمبر اور پولنگ 25؍ ستمبر کو ہوگی

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) نے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے عام اِنتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے آج اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری کی۔دوسرے مرحلے میں گاندربل، سری نگر، بڈگام، رِیاسی، راجوری اور پونچھ اَضلاع کی 26 ؍اَسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

https://eci.gov.in/
صوبہ کشمیر میں 15 اَسمبلی حلقے جن میں 17 ۔کنگن (ایس ٹی) ، 18۔ گاندربل، 19۔ حضرت بل، 20۔ خانیار، 21۔ حبہ کدل ، 22۔ لال چوک، 23۔چھانہ پورہ، 24۔ زڈی بل ، 25۔ عیدگاہ، 26۔ سینٹرل شالہ ٹینگ، 27۔ بڈگام، 28۔ بیروہ، 29۔ خان صاحب، 30۔ چرارِ شریف، 31۔ چاڈورہ اور صوبہ جموں میں 11 اَسمبلی حلقوں میں 56 ۔گلاب گڈھ (ایس ٹی)، 57۔ ریاسی، 58۔ شری ماتا ویشنو دیوی، 83۔کالاکوٹ۔ سندربنی، 84۔ نوشہرہ، 85۔ راجوری (ایس ٹی)،86۔ بدھل (ایس ٹی)، 87۔ تھانہ منڈی (ایس ٹی)، 88۔ سرنکوٹ (ایس ٹی)، 89۔ پونچھ۔ حویلی اور 90۔ مینڈھر (ایس ٹی) شامل ہیں ، میں اِنتخابی عمل کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرکاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5؍ ستمبر 2024 ئ(جمعرات) ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 ؍ستمبر 2024 ئ(جمعہ) کو ہوگی اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9؍ ستمبر 2024 ئ(سوموار) ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان اسمبلی حلقوں کے لئے پولنگ کا دن 25 ؍ستمبر 2024 ئ(بدھ) کو مقرر کیا گیا ہے اور پولنگ صبح 7بجے سے شام6بجے تک ہوگی۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا