لاجواب معاون اداکار تھے اے کے ہینگل

0
0

(26 اگست برسی کے موقع پر)
ممبئی، 25 اگست (یو این آئی) ہندوستانی فلم انڈسٹری کے سو سال انگنت لوگوں کے مرہون منت ہیں اور انہی فنکاروں میں ایک نام ہے اے کے ہنگل کا ۔ اے کے ہنگل یعنی اوتار کشن ہنگل ایسے فنکار تھے جنہوں نے مفلسی، تنگدستی اور انتہائی تکلیف دے بیماریوں میں زندگی بسر کی مگرکبھی اپنی تکلیفوں کا کسی سے اظہار نہیں کیا۔ یہ بھرم بھی صرف موت سے ایک سال پہلے اتفاقیہ طور پر کھلا ۔یوں کہئے کہ موت نے بھی زندگی بھر خودداری کی چادر میں اپنا آپا چھپائے رکھنے والے فنکار کی لاج رکھی اوراس سے پہلے کہ خودداری کی قبا کھلتی انہیں موت نے اپنی آغوش میں لے لیا۔
جس عمر میں لوگ خود کو بوڑھا کہہ کر ہر کام سے بری الذمہ ہوجانا چاہتے ہیں، اس عمر میں اے کے ہنگل نے پہلی مرتبہ کیمرے کا سامنا کیا تھا۔ یہ حوصلے، ہمت اور جوانمردی کی ہی تو بات ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ 96سال کی عمر میں وہیل چیئر پر ہونے کے باوجود فیشن شو میں شرکت اور 97سال کی عمر میں ایک اینی میٹیڈ فلم اور ٹی وی شو کے لئے وائس اوور کرانا اس بات کا واضح پیغام ہے کہ بڑھاپا‘ اے کے ہنگل کے لئے کبھی رکاوٹ نہیں بنا۔ وہ شاہد ہر عمر میں کام۔۔ اوروہ بھی دوسرے سے بہتر کام ۔۔کرنے کے لئے ہی پیدا ہوئے تھے۔ اے کے ہنگل آخری سانس تک کام کرتے رہے ۔ شاید اس لئے بھی کہ وہ بہت خوددار تھے ۔ آخری دنوں میں انہیں پیسے کی سخت تنگی تھی۔ عرصے سے بیمار اور ضعیفی بھی تھی لیکن انہوں نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا۔
انہوں نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ چار عشروں تک آن کیمرہ رہے ۔ کبھی اپنی غربت اور تنگدستی کا رونا کسی کے آگے نہیں رویا۔ سن 2011ء میں پہلی مرتبہ اتفاقیہ اندز میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ تنگدستی کا شکار ہیں۔ ان کا ذریعہ معاش کچھ نہیں تھا ، اولاد کے نام پر صرف ایک بیٹا وجے ہے اور اس کی عمر میں 70سال سے زائد ہے ۔ کمر میں شدید درد کی شکایت کے سبب ان کی نوکری جاتی رہی۔ غربت کے سبب وہ اپنا اور اپنے بیٹے کا علاج کرانے میں بھی مشکلات کا شکاررہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا