پی ڈی پی کو شوپیاں میں جھٹکا، سابق ایم ایل اے مستعفی، آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے کا امکان

0
106

سری نگر،23 اگست(یو این آئی)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی وچھی شوپیاں نے جمعے کے روز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اعجاز احمد میر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔
اطلاعات کے مطابق منڈیٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراض ایڈوکیٹ اعجاز احمد میر نے جمعے کے روز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
اعجاز احمد میر نے کہاکہ شوپیاں میں منڈیٹ کے حوالے سے پارٹی نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔
ان کے مطابق گزشتہ ایک سال سے پارٹی کو مضبوط کرنے کی خاطر شوپیاں کے ہر گاوں کا دورہ کیا تاہم جب منڈیٹ کا وقت آیا تو کسی دوسرے شخص کو پارٹی کی جانب سے امیدوار بنایا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی میں اب ان کا دم گھٹ رہا ہے لہذاس اس پارٹی سے علیحدہ ہونا ناگزیر بن گیا تھا۔
ان کے مطابق لوگوں کے ساتھ صلاح ومشورہ کے بعد ہی آگے کا لائحہ عمل طے کروں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ اعجاز احمد میر آزاد امیدوار کے بطور اسمبلی چناو میں حصہ لے سکتے ہیں۔
بتادیں کہ پی ڈی پی نے اس بار وچھی شوپیاں میں غلام محی الدین وانی کو منڈیٹ دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا