اسمبلی انتخابات کانگریس اور ’آر ایس ایس‘ کے درمیان نظریاتی جنگ ہے: راہل گاندھی

0
73
SRINAGAR, AUG 22 (UNI):- Congress leader Rahul Gandhi and party President Mallikarjun Kharge addressing a press conference in Srinagar on Thursday.UNI PHOTO-147U

کہاہم چاہتے ہیں جموں وکشمیر کے لوگ اپنی ریاست کو اسی طرح چلائیں جس طرح وہ چاہتے ہیں
کہاکارکنوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ساتھ متحدہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا گیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ بی جے پی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ناگپور سے پورے ملک کو چلانا چاہتی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہم چاہتے ہیں جموں وکشمیر کے لوگ اپنی ریاست کو اسی طرح چلائیں جس طرح وہ چاہتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار راہل گاندھی نے جموں میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر ہے اور اس حوالے سے جلدازجلد فیصلہ لیا جانا چاہئے۔
راہل گاندھی نے کہا :’جموں کی ایک ثقافت ہے ، یہ ماتا ویشنو دیوی کی سرزمین ہے اور یہاں کے لوگوں کی سوچ اور انداز مختلف ہیں۔ ‘کانگریس لیڈر نے مزید کہاکہ ہر ایک ریاست کااپنا ایک الگ اندازہے، ہم چاہتے ہیں کہ ان تمام ثقافتوں اور زبانوں کو تحفظ فراہم ہو۔راہل گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے ناگپور سے پورے ملک پر راج کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں کے لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ یہاں باہر کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ راہل نے کہا اگر آپ مہاراشٹریہ جائیں گے تو آپ کو وہاں پر بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملے گی۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ جموں کے لوگوں کے ساتھ ان کا رشتہ پیار اور خاندان کا ہے اور’میرے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات کانگریس اور آر ایس ایس کے درمیان نظریات کی جنگ ہے۔
اتحاد کے بارے میں راہل گاندھی نے کہاکہ کارکنوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ساتھ متحدہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کانگریس ممبران پارلیمان نے پی ایم مودی کا اعتماد ختم کردیا اور یہ سب کے سامنے عیاں ہے۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے ساتھ ہمارا پرانہ تعلق ہے اور کشمیر کے ساتھ ہمارا خون کا رشتہ ہے’۔وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘انڈیا بلاک مودی کے اعتماد کو متزلزل کرنے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا: ‘ہمارے نظریے اور طاقت نے ہمارے لئے راہ ہموار کی ہم نے کبھی غیر پارلیمانی زبان کا سہارا نہیں لیا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا