جھانسی: عصمت دری کے دو ملزمین گرفتار

0
57

جھانسی:22اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جھانسی کے پریم نگر عصمت دری معاملے میں پولیس نے 24گھنٹے کے اندر تین میں سے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
سینئر ایس پی راجیش ایس نے بتایا کہ کیس کی جانچ کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ عصمت دری کے تین ملزمین میں سے ایک کو فورا گرفتار کرلیا گیا تھا اور دوسرا ملزم کل رات گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر سارے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔ سی ڈی آر سی سی ٹی وی فوٹیج اور لڑکی کے بیان کی جانچ کے دوران تضاد پایا جارہا ہے۔ متاثرہ کا میڈیکل جانچ کرایا گیا ہے اور بیان درج کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ نے تین ملزمین کے خلاف نامز د شکایت کی تھی اور ملزمین میں سے دو کو گرفتا رکرلیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزمین سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ متاثرہ اور ملزمین کے کال ریکارڈس کی جانچ کی جارہی ہے۔ جانچ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا