بی جے پی کے خلاف لڑنے والے کے لئے کانگریس کا پلیٹ فارم دستیاب ہے:غلام احمد میر

0
157

سری نگر، 22 اگست (یو این آئی) سینئر کانگریس لیڈر اورجموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ جو جماعت بی جے پی کے خلاف لڑنا چاہتی ہے کانگریس اس کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی مرکزی سطح کی ہو یا علاقائی سطح کی ہو کانگریس جموں وکشمیر کے وسیع تر مفاد کے لئے قبل از انتخابات اتحاد کے لئے تیار ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘راہل گاندھی جی پہلے سے ہی چاہتے تھے کہ وہ جموں و کشمیر کے زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں کے ساتھ بات کریں کیونکہ بڑے لیڈر تو دلی جا کر ان سے ملتے رہتے ہیں’۔
قبل از انتخابات الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘گذشتہ دو تین دنوں سے نیشنل کانفرنس کے ساتھ بیک چینل بات چیت ہور ہی ہے اور اس کوشش کا مقصد امکانات کو تلاش کرنا اور آئیندہ کے لئے طریقہ کار کو طے کرنا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی سطح کی پارٹی ہو یا علاقائی پارٹی ہو کانگریس جموں وکشمیر کے وسیع تر مفادات کے پیش نظر قبل از انتخابات اتحاد کے لئے تیار ہے’۔
مسٹر میر نے کہا کہ کانگریس وہ واحد پارٹی ہے جس نے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف موقف اختیار کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے ورکنگ کمیٹی میں ایک قرار داد پاس کی کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی، وسائل اور نوکریوں جو مہاراجہ ہری سنگھ کے دور سے ہیں، کے تحفظ کے لئے لڑائی جاری رکھے گی’۔
اسمبلی انتخابات سے قبل غلام نبی آزاد کے ساتھ رابطہ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘جو کانگریس کی لائن پر چلنا چاہتے ہیں ان کا ہم استقبال کرتے ہیں’۔
غلام احمد میر نے کہا: ‘کانگریس وہ واحد پارٹی کے جو بی جے پی اور جن سنگھ کی نظریے کے خلاف لڑ رہی ہے جو پارٹی چاہے وہ مرکزی سطح کی ہو یا علاقائی سطح کی ہو یا جو شخص اس لائن پر ہمارے ساتھ چلنا چاہتا ہے ہم اس کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں’
انہوں نے کہا: ‘جو بی جے پی کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہے ان کے لئے کانگریس کا پلیٹ فارم دستیاب ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا