چیک جمہوریہ میں کیمیکل پلانٹ میں بم ملنے کے بعد 582 افراد کو نکالا گیا

0
96

پراگ، 22 اگست (یو این آئی) چیک جمہوریہ کی پولیس نے بدھ کو ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں بم ملنے کے بعد قریبی علاقوں سے 582 افراد کو نکالا۔
چیک ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’لیٹوینوف، موسٹ ڈسٹرکٹ کے قریب آرلن یونی پیٹرول پلانٹ کے دور دراز حصے میں کھدائی کے دوران دوسری جنگ عظیم کا ایک نہ پھٹا ہوافضائی بم ملا ہے۔
پولیس اور علاقائی فائر ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے ماہرین نے مداخلت کی اور پلانٹ کے ریفائنری کے حصے میں جزوی طور پر انخلاء کا حکم دیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ 250 کلو وزنی بم 27 اگست تک اپنی جگہ پر رہے گا۔ ایک بحرانی ٹیم اب اگلے اقدامات پر فیصلہ کرنے کے لیے میٹنگ کر رہی ہے۔
چیک نیوز ایجنسی کے مطابق موسٹ ڈسٹرکٹ میں دوسری جنگ عظیم کے بغیر پھٹنے والے بم پہلے بھی بار بار پائے گئےہیں۔ مئی 2021 میں ایک کیمیکل پلانٹ کے احاطے میں ہوائی بم ملنے کے بعد 5400 لوگوں کو وہاں سے نکالنا پڑا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا